
سرینگر (الفجرآن لائن) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں10افراد ہلاک ،33زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاسی میں گزشتہ روز پیش آیا تھا جہاں ہندو یاتری شیوکوٹری مندر سے کاٹرا واپس جا رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی دیہاتیوں کی مدد سے پولیس نے رات 8:10بجے مسافروں کو کھائی سے باہر نکالا اور مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد کیلئے منتقل کیا ۔ واقعے کے بعد بی ایس ایف نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کردیا ہے۔