تحریر ۔اے کے شاہین ۔
سابقہ نگراں حکومت نے بھی سانحہ نو مئ کے حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے اور اس میں واضع بتایا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت پی ٹی آئ کے رہنماؤں اور کارکنوں نے نو مئ کو قومی تنصیبات اور شہدأ کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی ملکی سلامتی کو داؤ پہ لگاتے ھوۓ عوام کو افواج پاکستان کے خلاف بہکانے کی سازش کی گئ تاکہ عوام اور افواج کے درمیان خلیج پیدا کر کے دلوں میں نفرت اور دوریاں پیدا ھوں ۔لیکن ان کی یہ سازش ناکام ھوئ ۔عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ کہاں کہاں کس کس موقع پر افواج پاکستان نے ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی دعاوں سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائ سرحدوں کی نگہبان ہیں ۔تاریخ میں افواج پاکستان کا نام اور کارنامے سنہرے الفاظ میں درج ہیں اور پوری پاکستانی قوم افواج پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔
گزشتہ دنوں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے بھی اپنی تفصیلی پریس بریفنگ میں افواج پاکستان کی بے مثال کارگزاری بیان کی اور ملک کی حفاظت اور تعمیر و ترقی میں افواج پاکستان کی کاوشوں پہ روشنی ڈالی ۔۔انھوں نے بھی اپنی پریس بریفنگ میں سانحہ نو مئ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس دھشت گردی میں ملوث عناصر کے لیۓ سخت سے سخت سزا کی تجویز دی ہے اور ان عناصر کو قوم سے معافی مانگنے کی بھی تلقین کی ہے ۔۔انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی زیر نگرانی فلاحی ادارے بھی قومی خزانے میں سالانہ اربوں روپے کا ٹیکس ریونیو دے رھے ہیں اور عوامی فلاح وبہبود و تعمیر و ترقی میں بھی بغیر سرکاری خرچ کے بہترین اعلی خدمات سرانجام دے رھے ہیں جس سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے ۔افواج پاکستان نے ہمیشہ سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک کے طول وعرض میں دھشت گردی کے خاتمہ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں ۔بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں قیام امن کے لیۓ افواج پاکستان کی قربانیاں سنہرے الفاظ میں درج ہیں ۔
بلوچستان اس وقت بھی شدید بدامنی کا شکار ہے اور آۓ روز دلخراش واقعات رونما ھو رہے ہیں اور ایک بار پھر قوم کی نظریں افواج پاکستان کی طرف اٹھی ہیں کہ وہ قدم بڑھائیں اور امن وامان کے قیام میں حکومت بلوچستان کا ساتھ دیں تاکہ بلوچستان سے مزدور اور محنت کش افراد کے تابوتوں کے پارسل جانے کا سلسلہ ختم ھو اور امن قائم ھو ۔
چند دن قبل بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر ایک آئل ٹینکر کو آگ لگنے کے باعث کئ گھنٹے روڈ بند رھا اور دونوں جانب ہزاروں گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں ۔مقامی انتظامیہ لیویز اور پولیس فورس اپنی بھر پور کوششوں کے باوجود ٹریفک کو بحال نہیں کروا سکے ۔یہاں بھی ہنگامی صورتحال کے باعث پاک فوج کے جوانوں نے بہترین حکمت عملی سے روڈ بحال کروایا ۔
پورے ملک میں قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ امن و امان کی بحالی اور قومی شاہراہوں پر حفاظت سے سفر میں بھی مسلح افواج کی بہترین حکمت عملی شامل ہے ۔داخلی و خارجی حوالے سے ملک دشمن عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کی بحالی میں ہمیشہ افواج پاکستان پیش پیش ہیں ۔۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے یہ بھی واضع کیا کہ کسی بھی سیاسی عمل میں افواج پاکستان کی زرہ بھر بھی مداخلت نہیں ہے ۔انتخابات میں افواج کا کام صرف سیکورٹی فراھم کرنا تھا اور الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام تھا افواج پاکستان اپنی تمام آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے اور نظم و ضبط سے ادا کر رھی ہیں ۔۔
دشمن سے چھینی گئ گن کو ڈھال کر افواج پاکستان کے عظیم شہدأ کو جو تمغے دیۓ جاتے ہیں پوری قوم کو ان پہ فخر ہے اور پاکستانی قوم آج بھی قدم قدم پر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔۔۔۔