اسلام آباد(الفجرآن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کو سانحہ پمز کی انکوائری کمیٹی کی پیش کی جانے والی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر سمیت دس ٹاپ کے افسران و متعلقہ عملے کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے
اس میں ٹاپ کے پانچ اعلی افسران بھی شامل ہیں جنھیں سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں بننے والی انکوائری کمیٹی نے قصور وار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان ٹاپ کے افسران نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں موجودہ قائم مقام سیکرٹری کیپٹن ر محمود کی سفارشات بھی شامل ہیں جنھوں نے بتایا کہ کیسے پمز کو چلایا جارہا تھا اور کوئی مناسب انتظامی ڈھانچہ بھی نہیں تھا
کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ہٹائے جانے والے افسران کہ جگہ نئی پروفیشنل تعیناتیاں کی جائیں پمز کاایک باقاعدہ گورننگ بورڈ بنایا جائے تاکہ اس سب سے بڑے سرکاری ہسپتال کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہو اور اسے چلانے کیلئے ایک ڈھانچہ موجود ہو۔

