کوئٹہ (الفجرآن لائن) تھانہ نیو سریاب کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ نیو سریاب کے علاقے میں مستونگ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہوٹل میں بیٹھے ہوئے شخص پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کی شناخت سید نور سکنہ ہرنائی کے نام سے کی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

