A five-day polio booster campaign will begin in Quetta Block on August 31, targeting around 378,000 children aged 5 to 10 in schools and religious seminaries.
کوئٹہ (الفجرآن لائن) ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) بلوچستان پیر، 31 اگست سے کوئٹہ بلاک میں پانچ روزہ پولیو بوسٹر مہم شروع کرنے جا رہا ہے، جس کے دوران اسکولوں اور مدارس میں 5 سے 10 سال کی عمر کے تقریباً 3 لاکھ 78 ہزار بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔ای او سی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر انعام الحق نے بتایا کہ مہم کے لیے تقریباً 1,200 ویکسینیشن ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ مہم میں کوئٹہ بلاک کے علاقوں کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین اور برشور کو شامل کیا گیا ہے۔
اس مہم کا مقصد اسکولوں اور مدارس میں زیر تعلیم بچوں کو پولیو وائرس کے خلاف اضافی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ پانچ روزہ مہم کے دوران ویکسینیشن ٹیمیں تعلیمی اداروں کا دورہ کریں گی اور اہل بچوں کو فریکشنل اِن ایکٹیویٹڈ پولیو ویکسین (fIPV) اور اورل پولیو ویکسین (OPV) دی جائیں گی۔انعام الحق نے کہا کہ یہ مہم صوبے میں بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے اور معمول کی و اضافی حفاظتی ویکسینیشن سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پولیو وائرس کی کیسز بڑے عمر کے بچوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ کوئٹہ بلاک میں پولیو وائرس کی موجودگی اور افغانستان سے وائرس کی ممکنہ منتقلی کے پیش نظر انسداد پولیو کی بوسٹر مہم چلائی جارہی ہے۔ ہر اہل بچے کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور معاشرے کو محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس ناقابلِ واپسی فالج اور زندگی بھر کی معذوری کا سبب بن سکتا ہے، جبکہ اگر بچوں کو ویکسین کے ذریعے مناسب تحفظ فراہم نہ کیا جائے تو وہ انفیکشن کا شکار ہونے کے خطرے سے دوچار رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا، ”بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے

