اسلام آباد(الفجرآن لائن)کال سنٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار مزید 20غیر ملکیوں کو پاکستان بدر کر دیا گیاہے۔ایف آئی اے نے مزید 20چینی شہری ڈی پورٹ کر دئیے۔ ڈی پورٹ چائنیز کے نام بلیک لسٹ میں بھی شامل کئے گئے ہیں۔ چائنیز شہریوں کو سپارکو پلازہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے قبل چودہ ویتنامی شہریوں کو بھی واپس بھیجا گیا تھا۔ تمام غیر ملکیوں کی جانب سے ویزہ پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی تھی

