ژوب(الفجرآ ن لائن) ژوب کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے گزشتہ روز ژوب کے علاقے میں سمبازہ روڈ پر دیراگئی پل کے قریب تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص بختیار خان حریفال جاں بحق 2 افراد حمید اللہ اور نواب خان ساکنان اپوزئی زخمی ہو گئے۔نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی

