راولپنڈی (الفجر آن لائن) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترکیہ کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ ترکیہ کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورے کے دوران پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی مشترکہ دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کا مقصد مکہ معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے۔اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، سیکیورٹی امور اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

