کوئٹہ(الفجر آن لائن)کوئٹہ میں سول لائن پولیس نے 12 سالہ بچی سے مبینہ نازیبا حرکات کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بچی محلے میں واقع ایک نجی جنرل اسٹور سے سامان لینے گئی تھی،
جہاں محلے کے ایک رہائشی نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پر سول لائن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران واقعے کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

