کوئٹہ (الفجرآن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں پوری کامیابی اور تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ دالبندین میں ہونے والی ایک حالیہ کامیاب کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی ‘فتنۃ الہندوستان’ سے وابستہ 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، اور دہشت گردی کا راستہ اختیار کرنے والے عناصر کو قانون کے مطابق ہر صورت ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ تشدد ترک کر کے ہتھیار ڈالنے اور آئینِ پاکستان کے تحت پُرامن زندگی گزارنے کے لیے تیار

