کوئٹہ(الفجرآن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کے روز یہاں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شوکت خان جوگیزئی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ رکن صوبائی اسمبلی اصغر ترین بھی موجود تھے ملاقات کے دوران صوبے میں بجلی کی فراہمی، بجلی سے متعلق عوامی مسائل اور کیسکو کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے میں بجلی سے متعلق عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور بجلی کی فراہمی کے نظام میں بہتری لانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ کام کریں۔

