بشکک(الفجر آن لائن) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر امریکا جون میں ہونے والے عبوری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں پر واپس آتا ہے تو ایران بھی فوری طور پر اسی کے مطابق جواب دے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یہ بیان کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر دیا
صدر پزشکیان نے امریکا کے ساتھ جاری تنازع اور معاہدے سے متعلق ایران کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ ہونے والے عبوری معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کیلئے تیار ہے،
تاہم اس کیلئے واشنگٹن کو بھی اپنی ذمہ داریوں کی طرف واپس آنا ہوگا۔ ایرانی صدر کے مطابق اگر امریکا جون میں طے پانے والے عبوری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتا ہے تو تہران بھی فوری طور پر اس کا جواب دے گا۔
ایرانی صدر نے اپنی تقریر کے دوران پاکستان کی امن کے لئے کاوشوں کو سراہا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ برادر ملک پاکستان نے امن کیلئے اہم کردار اداکیا جب کہ مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مذاکرات کا بھی اپنی تقریر میں ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کیلئے سلام آباد مذاکرات کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

