کراچی(الفجر آن لائن)کراچی کے علاقی سہراب گوٹھ میں ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مبینہ طور پر دس سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
تفصی کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مبینہ طور پر دس سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
اس لرزہ خیز واقعے میں ملوث دو کم عمر رشتہ دار لڑکوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچی کا والد اسے اپنے ایک رشتہ دار کے گھر چھوڑ کر کسی ضروری کام کے سلسلے میں باہر گیا ہوا تھا۔
گھر میں اس دوران موجود تیرہ اور پندرہ سالہ لڑکوں پر الزام ہے کہ انہوں نے تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کم عمر ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کو فوری طور پر طبی امداد دینے اور ضابطے کی مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اسپتال اور اداروں کو منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

