ژوب (الفجرآ ن لائن) ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر شیرانی کے علاقے خاورینہ کے قریب مسافر بس سے کسٹم کانسٹیبل سمیت 3افراد کو مبینہ طور پر اتار کر کے لے گئے
پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر مسلح افراد نے شیرانی کے علاقے خاورینہ میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کو روک کر کسٹم کانسٹیبل سلیم درانی سمیت تین افراد کو ساتھ لے جایا گیا
تاہم دیگر دو افراد کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی واقعے کی تصدیق یا تردید کے لیے ڈپٹی کمشنر شیرانی کلیم اللہ اور ایس پی سے رابطے کی بار بار کوشش کی گئی مگر کوئی جواب نہیں مل سکا
انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید نہ ہونے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس اور تشویش پائی جاتی ہے۔

