لاہور (الفجرآن لائن)6 سالہ بچی پر تشدد اور مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں پیش ہو کر واقعے کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری کارروائی کا حکم جاری کیا۔
ڈی آئی جی کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے نشتر کالونی پولیس نے فوری کارروائی کر کے ملزم حمزہ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
ملزم پر مبینہ طور پر 6 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے اور بچی کی جانب سے مزاحمت پر اس پر تشدد کرنے کا الزام ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ کیس کی مزید تفتیش اور کارروائی کے لیے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

