اسلام آباد(الفجرآن لائن)پاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے اورپاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے یورو بانڈ عمل شروع کرنے بارے بیان میں کہا کہ وزارت خزانہ نے 5 اور 10 سالہ یورو بانڈ کی پیشکش کا عمل شروع کردیا،پاکستان عالمی کیپیٹل مارکیٹ میں دوبارہ قدم جمانے کیلئے سرگرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورو بانڈ کا اجرا مارکیٹ کے حالات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا،پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں مسلسل بہتری آئی،مضبوط معاشی بنیادوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا،5 اور 10 سالہ مدت کے امریکی ڈالر یورو بانڈ جاری کیے جائیں گے

