مستونگ (الفجرآن لائن) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں تخریب کاری کی ایک بڑی کوشش کے دوران نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد کا استعمال کرتے ہوئے ایک اہم پل کو تباہ کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ (این25) پر چوتو کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پرانی چوتو مل کے قریب نصب کیے گئے دھماکہ خیز مواد کے زوردار دھماکے سے رابطہ پل کا ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج دور دور تک سنی گئی اور قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تاہم، سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے وقت پل پر کوئی گاڑی موجود نہیں تھی، جس کی وجہ سے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے

