اسلام آباد (الفجرآن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 27ستمبر کو ہم اسلام آباد فتح کرنے نہیں آرہے،ہمیں انصاف کہیں سے نہیں ملا ہم اپنے حقوق مانگنے آرہے ہیں۔27 مارچ کو وزیراعلی سہیل آفریدی لیڈ کرے گا۔ہم حقوق کیلئے آرہے ہیں ہم پرامن ہونگے کوئی تشدد نہیں ہوگا۔
ہم ریاست یا صوبے کے وسائل کو استعمال نہیں کرینگے۔ہم اڈیالہ جیل کے گیٹ توڑنے نہیں آرہے ہم چاہتے ہیں ہمیں انصاف دیا جائے۔بانی کو سات سزائیں ہوئیں،3سو کیسز بنائے گئے 3 سال سے جیل میں ہیں اب بس ہونی چاہئے۔
ریاست کو اب ہاتھ اٹھانا چاہئے۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
اچھی بات ہے عدالتیں ہمیں انصاف دینا شروع کریں۔ہمیں عدالتوں کے احکامات پر عملدرآمد چاہئے۔320دن ہوئے ہماری بانی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔27ستمبر کو ہم اسلام آباد فتح کرنے نہیں آرہے،ہمیں انصاف کہیں سے نہیں ملا ہم اپنے حقوق مانگنے آرہے ہیں۔27 مارچ کو وزیراعلی سہیل آفریدی لیڈ کرے گا۔
ہم حقوق کیلئے آرہے ہیں ہم پرامن ہونگے کوئی تشدد نہیں ہوگا۔ہم ریاست یا صوبے کے وسائل کو استعمال نہیں کرینگے۔ہم اڈیالہ جیل کے گیٹ توڑنے نہیں آرہے ہم چاہتے ہیں ہمیں انصاف دیا جائے۔
ہمارے مطالبات منظور ہونے چاہیئے اور ان پر سنجیدگی سے غور ہونا چاہیے۔ہم عدالتوں میں گئے، پارلیمنٹ اور سینیٹ میں آواز اٹھائی لیکن ہماری کسی نے نہیں سنی۔بانی کو سات سزائیں ہوئیں، 3 سو کیسز بنائے گئے 3 سال سے جیل میں ہیں اب بس ہونی چاہئے۔ریاست کو اب ہاتھ اٹھانا چاہئے اسے ملک اور قوم کی خیر نہیں ہوگی۔اعتماد کی فضا بحال کرنے کیلئے بانی کو ہسپتال شفٹ کرکے علاج کرایا جائے۔پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے ہم چاہتے ہیں ملک ترقی کرے۔پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو مات دی۔ہمارا احتجاج کا اعلان پاک، سعودی اور ترکیہ کے پیکٹ سے پہلے کا ہے۔ہم نے پاکستان کے اہم سفارتی کامیابیوں میں کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی۔جب پاکستان میں ایران امریکہ مذاکرات ہوئے تو ہم نے اپنا جلسہ منسوخ کردیا۔ایران چین کے وفود آئے ہم اسمبلی میں ساتھ بیٹھے۔بدقسمتی ہے دوسری جانب سے کوئی پیش رفت کیلئے تیار نہیں۔اگر ہمارے دروازے بند ہونگے تو سسٹم سکڑنے پر آئے گا۔آپ خود کہتے ہیں سسٹم کو ری سیٹ چاہئے۔

