بشکیک(الفجرآن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہ کرغستان کے دوران زیرِ اعظم کی دورہ کرغستان کے دوران کرغز صدر کی جانب سے غیر روایتی مہمان نوازی، وزیرِ اعظم کو خود گاڑی چلا کر ائیر پورٹ پر الوداع کیا۔
کرغستان کے صدر صادر ژاپاروف کا وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورہِ کرغستان کے اختتام پر خود گاڑی ڈرائیو کرکے انہیں ائیر پورٹ پر الوداع کرنے کیلئے آنا مثالی مہمان نوازی اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کا اظہار ہے۔
صدر صادر ژاپاروف کا وزیرِ اعظم کو ائیر پورٹ پر خود الوداع کرنا اور وزیرِ اعظم کی کرغزستان کی جانب سے مثالی مہمان نوازی، پاکستان اور کرغستان کے مابین برادرانہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ ہے

