اسلام آباد(الفجرآن لائن)فسادی جتھے سے لاتعلقی کا سلسلہ جاری، ایک اور اہم رکن نے کنارہ کشی اختیار کرلی مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے فسادی جتھے کے کور ممبر ملک عدیل نے فسادی جتھے سے باقاعدہ لاتعلقی کا اعلان کردیا ہے۔
ملک عدیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابتدا میں عوامی حقوق کے تحفظ اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے اس تحریک کی حمایت کی، تاہم فسادی جتھے کا رخ تشدد، بدامنی اور ریاست و سیکیورٹی فورسز مخالف بیانیے کی جانب بڑھنے کے باعث انہوں نے خود کو اس سے الگ کرلیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورت تشدد اور انتشار کا حصہ نہیں بنیں گے۔
ملک عدیل نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور ایسے عناصر سے دور رہیں جو علاقے میں بدامنی، تشدد اور انتشار کو فروغ دے رہے ہیں۔
فسادی جتھے کے ملک دشمن اور ریاست مخالف بیانیے کے باعث اس سے قبل بھی متعدد رہنما اور کارکن اس سے اظہارِ لاتعلقی کرچکے ہیں۔
مسلسل لاتعلقی کے اعلانات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ فسادی جتھا عوامی حمایت اور مقبولیت مکمل طور پر کھو چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے رہنما اور کارکن بھی اب اس سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔

