راولپنڈی (الفجرآن لائن) تھانہ چکلالہ کے علاقے گلریز میں دہشت گردی اور ڈکیتی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری کی گرفتاری کے لئے جانے والا سی سی ڈی کا سب انسپکٹر اشتہاری کی فائرنگ سے اپنے فرض پر قربان ہوگیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے کئے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ سے ملزم بھی اپنے انجام کو پہنچ گیا
شہید ہونے والے سب انسپکٹر کی نماز جنازہ گزشتہ شام پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ادا کردی گئی پولیس ترجمان کے مطابق کے مطابق سی سی ڈی کے سب انسپکٹر عدنان غیور خطرناک اشتہاری عمر عرف چھینہ سکنہ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کے لئے تعاقب میں تھے
کہ اشتہاری نے اپنے آپ کو بچانے کیلئے سب انسپکٹر عدنان غیور پر سیدھا فائر کیا اس دوران سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے اطلاعات کے مطابق پولیس نے مذکورہ اشتہاری کی گرفتاری کے لئے ایک ہفتہ قبل بھی چھاپہ مارا تھا لیکن ملزم کی فائرنگ سے زوہیب نامی اہلکار زخمی ہو گیا تھا

