تہران (الفجر آن لائن)ایران نے تازہ امریکی حملے کے دوران مار گرایا گیا ایم کیو نائن ڈرون نمائش کے لیے چوک میں رکھ دیا۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ تیس ملین ڈالر مالیت کا یہ ڈرون مرکزی صوبہ میں نمائش کے لیے چوک میں رکھ دیا گیا جہاں ایرانی عوام اس کے ساتھ تصاویر بنوا رہے ہیں۔ گزشتہ روز امریکا نے ایران پر بمباری کی تھی جس کے بعد اہداف مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے قشم جزیرے، اہواز، بندر عباس، سیستان بلوچستان اور ہرمزگان میں حملے کیے۔

