لاہور(الفجر آن لائن)موٹر وے پر پولیس نے خانیوال کے قریب 18 لاکھ 92 ہزار 360 روپے مالیت کا سامان اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق سیکٹر کمانڈر ایس پی قلب عباس کو موٹروے پر ایک گرا ہوا بیگ ملا تھا، جس میں سونے کی چوڑیاں، انگوٹھیاں، نقدی اور موبائل فون موجود تھا۔ترجمان نے بتایا کہ بیگ میں 85 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون، ایک لاکھ 13 ہزار 700 روپے نقدی اور سونے کی اشیا موجود تھیں۔موبائل فون کی کال ہسٹری سے بیگ کے مالک محمد احسن صدیقی سے رابطہ کیا گیا۔ مالک کے مطابق بیگ گاڑی کی ڈگی پر رہ گیا تھا اور دورانِ سفر سڑک پر گر گیا۔موٹر وے پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بیگ تمام قیمتی سامان سمیت مالک کے حوالے کر دیا۔

