مظفرآباد،راولا کوٹ(الفجرآن لائن)فسادی جتھے کے مسلح شرپسندوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی اہلکار شہیداور رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی فورسزنے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آورکوموقع پر ہی ہلاک کردیا۔
آزاد جموں و کشمیرمیں عوامی حقوق کی آڑ میں فسادی جتھے کے شرپسند پُرتشدد کارروائیوں پر اتر آئے ہیں۔آزاد جموں وکشمیر پولیس کے مطابق چھترہ ٹوپی روڈ پر قائم کوپرہ پولیس چوکی(ضلع باغ) اور تراڑکھل ایکسز پر فسادی جتھے کے مسلح شرپسندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
فسادی جتھے کے بزدلانہ حملے میں ایف سی اہلکاررحیم گل شہید جبکہ پاکستان رینجرزکا اہلکارزخمی ہوا۔ ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کا بھرپوراورمؤثر جواب دیا،
سیکیورٹی فورسزنے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آورکوموقع پر ہی ہلاک کردیاگیا،ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے 2 ہینڈ گرنیڈ، ایک
کلاشنکوف،3میگزین معہ ایمونیشن اور ایک خنجربرآمد کیا گیا ہے ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر فرارحملہ آوروں کی تلاش شروع کردی،
شرپسند عناصر کیخلاف بلا امتیاز سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی، سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پرحملہ آور شرپسندوں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی
۔ ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق ریاست کی بالادست اورامن عامہ کے قیام کیلئے پرتشدد عناصر کیخلاف بلا امتیاز سخت ترین کارروائی ہوگی

