راولپنڈی (الفجرآن لائن) یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان کے لانس نائیک نور حسن شہید کے والد گل حسن نے اپنے بیٹے کی عظیم قربانی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء سے ہی ہماری بقاء وابستہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے وطن کی خدمت اور شہادت کے جذبے سے سیکیورٹی ادارے میں شمولیت اختیار کی تھی اور بلاآخر شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا۔
لانس نائیک نور حسن ایک بہادر، دلیر اور نڈر فوجی تھے جن کی آخری آرام گاہ پر لگا قومی پرچم ہر سال عید کے موقع پر پورے احترام کے ساتھ تبدیل کیا جاتا ہے۔ شہید کے والد نے مادرِ وطن سے لازوال محبت کا ثبوت دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ اگر ملک کو ضرورت پڑی تو وہ خود بھی اپنی جان قربان کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں

