کوئٹہ (الفجرآن لائن) تھانہ شالکوٹ پر نامعلوم ملزمان نے یکے بعد دیگرے 3 دستی بم پھینکے جو تھانے کے قریب گر کر زور دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دھماکوں اور فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم ملزمان کی جانب سے تھانہ شالکوٹ پر یکے بعد دیگرے 3 دستی بم پھینکے گئے جو تھانے کے قریب گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جس سے ایک پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

