لاہور(الفجر آن لائن)لاہور سمیت پنجاب بھر میں بچوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا، دو سال کے دوران 32 بچے جنسی استحصال کے بعد قتل کیے گئے جبکہ 15 بچوں کو ایک سے زائد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ریکارڈ میں 27 افراد ایک سے زائد بار بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں ریکارڈ کے مطابق بچوں کے استحصال کے 23.2 فیصد واقعات گلی کوچوں میں رپورٹ ہوئے، جبکہ بچوں سے زیادتی کے 60 فیصد واقعات دیہی علاقوں میں پیش آئے۔
فیصل آباد، قصور اور شیخوپورہ کے بچے بچوں کے خلاف جرائم کے حوالے سے سب سے زیادہ غیر محفوظ رہے، جبکہ لاہور بچوں کے خلاف جرائم میں چوتھے نمبر پر ہے۔

