خروٹ آباد (الفجرآن لائن )علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع پر ایس آئی/ایس ایچ او احسان اللہ مروت نے فوری طور پر پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کارروائی کی۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نعمت اللہ نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی حکمت اللہ کو قتل کردیا۔خروٹ آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صرف 20 منٹ کے اندر ملزم نعمت اللہ کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا 9mm پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مزید تفتیش جاری ہے۔

