اسلام آباد(الفجر آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یمن سے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں سے پاکستان،سعودی عرب اور ترکیے کا مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم معاہدے کے
تحت مدد کرنے کے پابند ہیں،اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یمن سے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا مشترکہ دفاعی معاہدہ آپریشنل ہوگا،سہ فریقی مکہ معاہدے کے مطابق ایک ملک پر جارحیت تینوں ملکوں پر جارحیت تصور کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ نے سعودی شہروں ابہا، خمیس، مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے جس دوران شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جب کہ حملوں میں 73 افراد زخمی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کیحملے نہ صرف بے گناہ انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہیں بلکہ علاقائی امن و سلامتی کوبھی متاثرکرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے اپنی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اوربرادر سعودی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے یمنی حوثیوں کے حملوں پر خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا حوثیوں نے سعودی شہروں ابہا، خمیس، مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے۔

