راولپنڈی،اسلام آباد (الفجرآن لائن) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔، دہشتگردوں سے 2.9 ٹن دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ۔
صدر آصف علی زرداری اور زیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ سرگرم دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ کے مطابق 6 ستمبر کو دہشت گردوں نے خاران میں سڑک بند کرنے اور مقامی ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا راستہ روکا اور ان کا مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں بھارت کے *حمایت یافتہ آٹھ دہشت گرد ہلاک و گئے، 7 ستمبر کو ضلع واشک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا
آپریشن کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تباہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے گئے،
مزید برآں، سیکیورٹی فورسز نے 2.9 ٹن دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا جو دیسی ساختہ بموں (آئی ای ڈیز) کی تیاری میں استعمال کیا جا رہا تھا، علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں،
ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں

