اسلام آباد(الفجر آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے غیر فعال، منسوخ یا زیرِ استعمال نہ رہنے والی سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو موجودہ اور فعال موبائل نمبرز کے ساتھ منسلک کریں۔
موبائل نمبر تبدیل کرنے کیلئے کارروائی کسی بھی وقت شروع ہوسکتی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق غیر فعال موبائل نمبرز سے منسلک بعض واٹس ایپ اکاؤنٹس فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو موجودہ اور فعال موبائل نمبرز کے ساتھ منسلک کریں، موبائل نمبر تبدیل کرنے والے صارفین واٹس ایپ کا نمبر تبدیل کرنے کا آپشن فوری استعمال کریں۔
پی ٹی اے کے مطابق واٹس ایپ پر موبائل نمبر بروقت تبدیل کرنے سے صارفین اپنے اکاؤنٹس پر کنٹرول برقرار رکھ سکیں گے، صارفین اپنی سمز کی موجودہ حیثیت کی تصدیق کریں اور غیر فعال نمبرز کی صورت میں بروقت ضروری اقدامات کریں۔

