اسلام آباد(الفجر آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی پابندی عائدکردی گئی،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کردیئے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کاکہنا ہے کہ پابندی کااطلاق این او سی کے حامل شیشہ کیفے پر بھی ہوگا، احکامات کے مطابق آؤٹ ڈور اور ان ڈور شیشہ کیفے پر پابندی ہوگی۔انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کیفے کو سیل کردیا جائے گا اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

