پسرور( الفجر آن لائن)پسرور میں تھانہ بڈیانہ کی حدود میں تین افراد نے50 سالہ خاتون کو سرکاری یا مالی امداد کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
متاثرہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو پہلے امداد دینے کا بہانہ بنایا اور پھر انہیں جوس میں مبینہ طور پر کوئی نشہ آور چیز ملا کر پلا دی۔
ہوش و حواس معطل ہونے کے بعد ملزمان نے خاتون کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون کی مدعیت اور درخواست پر تھانہ بڈیانہ پولیس نے فوری طور پر قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے محمد افضل، خوشی محمد اور اظہر اقبال کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد تینوں مبینہ ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

