Islamabad authorities move to close all shisha cafes and prohibit indoor and outdoor shisha activities.
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام اقسام کے شیشہ کیفے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جس کے تحت کل سے شیشہ کیفے کی انڈور اور آؤٹ ڈور تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق وفاقی دارالحکومت میں قائم تمام شیشہ کیفے پر ہوگا اور کسی بھی مقام پر شیشہ سموکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ انتظامیہ کی جانب سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے
۔ذرائع کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے شیشہ کیفوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ متعلقہ حکام خلاف ورزیوں کا جائزہ لیں گے اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیشہ کیفوں سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران ان سرگرمیوں کو ضابطے میں لانے اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی تیاری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آ چکا ہے۔
عدالت نے شیشہ کیفوں کے حوالے سے قانونی ضابطہ کار مرتب کرنے اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے

