ایف سی یو ڈیٹ ڈیرہ بگٹی کی خفیہ معلومات پر فرنٹیئر کور کی بروقت کارروائی، بم میں تقریباً 80 گرام بارودی مواد موجود تھا، شہر بڑے سانحے سے محفوظ رہا
ڈیرہ بگٹی،(زبیر احمد): ایف سی یو ڈیٹ ڈیرہ بگٹی کی جانب سے خفیہ معلومات کی بروقت فراہمی کے بعد فرنٹیئر کور (ایف سی) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ بگٹی شہر کو ممکنہ بڑے سانحے سے بچا لیا۔ کارروائی کے دوران مشکوک اشیاء کو تحویل میں لیا گیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ایک ریموٹ کنٹرول بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی یو ڈیٹ ڈیرہ بگٹی کو موصول ہونے والی خفیہ معلومات متعلقہ حکام تک پہنچائی گئیں، جس پر فرنٹیئر کور نے فوری کارروائی کی۔ اس دوران ایک ڈبے میں موجود ریموٹ کنٹرول بم کی نشاندہی ہوئی، جس میں تقریباً 80 گرام بارودی مواد موجود تھا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تکنیکی کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں دہشت گردی کے ممکنہ منصوبے کو ناکام بنانے میں مدد ملی۔ بروقت انٹیلی جنس معلومات اور سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کے باعث شہریوں کو ممکنہ جانی و مالی نقصان سے محفوظ رکھنے میں اہم کامیابی حاصل ہوئی۔
ایف سی یو ڈیٹ ڈیرہ بگٹی کی جانب سے خفیہ معلومات کی بروقت فراہمی اور فرنٹیئر کور کی مؤثر کارروائی کو علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی اس عزم کی عکاس ہے کہ علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور شہریوں کو دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مؤثر اقدامات جاری رکھے جا رہے ہیں۔

