ڈیرہ بگٹی (الفجرآن لائن): ڈیرہ بگٹی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ پاکستان چوک کے پرہجوم بازار میں بم نصب ہونے کی اطلاع پر پولیس اور ایف سی کے بم ڈسپوزل اسکواڈز کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا
اطلاع ملتے ہی متعلقہ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو محفوظ بنانے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈز نے کارروائی کرتے ہوئے نصب ریموٹ کنٹرول بم اور ڈیٹونیٹر کو ناکارہ بنا دیا،
جس کے باعث ممکنہ بڑے جانی و مالی نقصان کا خطرہ ٹل گیاشہر کے مصروف تجارتی مرکز میں بم کی موجودگی کی اطلاع سے شہریوں میں تشویش پائی گئی،
تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا گیاعلاقہ مکینوں نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او نور علی بگٹی، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے نہایت اہم ہیں۔

