کوئٹہ (الفجرآن لائن) بلوچ ٹریننگ ونگ کوئٹہ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والے 173 جوان باقاعدہ پاک فوج میں شامل ہوگئے۔
تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ کوئٹہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور دورانِ تربیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کے اہلِ خانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر نئے تربیت یافتہ جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے پاک فوج میں بطور سپاہی شمولیت اور کامیابی سے بنیادی فوجی تربیت مکمل کرنے پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک کے دفاع اور عوام کی حفاظت کے جذبے کے تحت پاک فوج میں بھرتی ہوئے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری لگن، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ ادا کریں گے

