بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع دل دہلا دینے والا سانحہ ہے، سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ،(الفجرآن لائن): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں معصوم طلبہ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے جاں بحق بچوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے، جس پر ہر دل غمزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعے پر سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندانوں کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے اور زخمی بچوں کو جلد صحت کاملہ نصیب کرے۔ آمین۔

