اسلام آباد (الفجرآن لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جبکہ یہ قیمتیں 17 اکتوبر سے 19 اکتوبر 2026 تک برقرار رہیں گی۔پیٹرول کی قیمت میں کمی سے شہریوں کو محدود ریلیف ملنے کی توقع ہے، تاہم ڈیزل کی قیمت برقرار رہنے کے باعث ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے اخراجات میں فوری کمی کی امید نہیں کی جا سکتی۔

