خضدار(الفجر آن لائن)بلوچستان کے علاقے نال میں 400 فٹ سے زائد گہری بورنگ میں گرنے والے بچے کی لاش ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لی گئی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نال عبداللہ مینگل کی سربراہی میں مقامی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور بچے کو نکالنے کے لیے کارروائی شروع کی،
تاہم بورنگ کی انتہائی گہرائی کے باعث مقامی ٹیمیں بچے تک رسائی حاصل نہ کر سکیں نال کے مقامی ذرائع کے مطابق بورنگ کی گہرائی تقریبا 480 فٹ تھی،
جس کے باعث خصوصی ریسکیو ٹیم طلب کی گئی۔ ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن مکمل کیا اور بچے کی لاش بورنگ سے باہر نکال لی۔

