وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کے نوٹس پر کارروائی، تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، بابر یوسفزئی
کوئٹہ(الفجرآن لائن): وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کے نوٹس کے بعد کلی مخٹیان، بوستان میں طلبہ پر تشدد کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث استاد کو معطل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی باقاعدہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان کے معاون بابر یوسفزئی کے مطابق میر ضیاء اللہ لانگو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کی ہے۔
بابر یوسفزئی نے بتایا کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر انکوائری کے دوران اساتذہ تشدد میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ پر تشدد کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔


