سانحہ کارساز کے 19 برس گزرنے کے باوجود المناک دن کی یادیں تازہ ہیں، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جرأت اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ(الفجر آن لائن): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 18 اکتوبر کے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور جمہوریت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کارکنوں کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سانحہ کارساز کو 19 برس گزرنے کے باوجود اس المناک دن کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بے مثال جرأت اور جمہوریت کے لیے ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز میں جمہوریت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جیالے کارکن خراجِ عقیدت کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں جمہوری جدوجہد کی تاریخ کا اہم باب ہیں اور ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔


