شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، جعفر خان مندوخیل
کوئٹہ(الفجرآن لائن): گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے پسنی میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے میجر وجاہت وحید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ میجر وجاہت وحید نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اس کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔
گورنر جعفر خان مندوخیل نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ دے۔

