زخمی اہلکار سول ہسپتال کوئٹہ منتقل، پولیس ذرائع
کوئٹہ، 20 اکتوبر: کوئٹہ کے علاقے سونا خان میں میاں غنڈی کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں کے شہید اور تین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہید اور زخمی اہلکاروں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کی نوعیت اور دھماکے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

