دمام (الفجر آن لائن)سعودی عرب کے شہر دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حملے میں ایکشخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حملے سے ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں چار ڈرونز کو تباہ کر دیا۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب میں تعینات امریکی حکومت کے غیرہنگامی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو سعودیہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

