ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، آگ پر فوری قابو پالیا گیا، ڈی سی اسلام آباد
اسلام آباد(الفجر آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گولڑہ موڑ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر آگ لگ گئی،ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، آگ پر فوری قابو پالیا گیا،۔ ڈی سی اسلام آباد کاکہنا تھا کہ آگ لگنے سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں تھانہ نون کی پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔ آگ لگنے کے بعد فوری ریسکیو آپریشن کے دوران آگ پر قابو پالیاگیا ہے کولنگ کا عمل بھی جاری ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ آسکی۔ عرفان نواز میمن کا کہنا تھا کہ زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

