شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک غلام مرتضی اور سپاہی تاثیر احمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی، ڈیرہ اسماعیل خان (الفجرآن لائن)سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے زرکانی میں ”فتنہ الخوارج“ کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسد آپریشن کیا، بھارتی حماحیت یافتہ ”فتنہ الخوارج“ کے ٹھکانے کو سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کے دوران نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چھ خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران گجرات 36 سالہ نائیک غلام مرتضیٰ اور تلہ گنگ کے 30 سالہ سپاہی تاثیر احمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث رہے تھے، علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ خارجی کے خاتمے کے لیے ‘سینیٹائزیشن آپریشن’ جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ‘عزمِ استحکام’ وڑن کے تحت دہشت گردی کے خلاف اپنی مہم پوری شدت سے جاری رکھیں گے، تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی۔

