
لاہور (الفجرآن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کو 9 مئی بارے گوجرانوالہ میں درج مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی نے دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کیخلاف 9 مئی بارے گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کیخلا ف اپیل پر سماعت کی۔ صنم جاوید کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کو گوجرانوالہ کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیدیا۔