
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کرینگے جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ،ڈائریکٹر ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی اس کے ممبر ان ہونگے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی موصول مواد کو مدنظر رکھ کر ریاست کیخلاف منظم مہم کی تحقیقات کرے گی۔