
اسلام آباد (الفجرآن لائن) پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا ہے، انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا، الیکشن کمیشن قانون کے مطابق نتائج جاری کرنے میں بھی ناکام رہا، پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، پی ٹی آئی کارکنان کو اغواء کیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی کوریج پر پابندی عائد ہوئی لیکن الیکشن کمیشن نے کارروائی نہیں کی، میڈیا اور پولنگ ایجنٹس کو فارم 45کی فراہمی بروقت نہیں کی گئی۔استدعاء ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان کیخلاف مس کنڈکٹ پر انکوائری کی جائے اور الزامات ثابت ہونے پربرطرفی کی سفارش کی جائے۔